the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
(ایجنسیز)
مسجد اقصیٰ کی تعمیرومرمت کی ذمہ دار تنظیم الاقصیٰ فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی وزارت داخلہ کے زیرانتظام "محکمہ آثار قدیمہ" نے قبلہ اول کی بنیادوں تلے نئی کھدائیاں شروع  جاری رکھی ہوئی ہیں۔

تازہ رپورٹس کے مطابق صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی علاقے "سلوان" میں عین سلوان کے نیچے "توراتی مرکز" کے نام سے زیرزمین ایک عمارت بھی تعمیر کی جا رہی ہے۔ جس تک رسائی کے لیے ایک طویل سرنگ کھودی جا چکی ہے۔ اس کے براہ راست منفی اثرات مسجد اقصیٰ پر پڑنے کا اندیشہ ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سرنگ کی کھدائی کا اغاز مسجد اقصیٰ کے قریب عین سلوان سے ہوتا ہے جو یہودیوں کے مرکز 'الزوار' اور 'داؤد سٹی' سے گذر کر مسجد اقصیٰ کی مغربی سمت الزاویہ کے مقام تک پہنچ چکی ہے۔ اب اسے مزید کھدائی کر کے مراکشی دروازے کی بنیادوں تک لے جایا جا رہا ہے۔ دوسری سرنگ مسجد اقصیٰ کے شمالا جنوبا الزاویہ کے مقام سے شروع ہوتی ہے اورمسجد اقصیٰ کیشمالی دیوار سے جاملتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عین سلوان سے متصل "عین فوقا" کی بنیادوں تلے"عین ہاؤس" کے نام سے 200 میٹر طویل ایک سرنگ



کھودی گئی ہے، جسے ایک مذہبی "طہارت خانے" سے ملایا گیا ہے۔ یہ سرنگ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھودی گئی سرنگوں کے جال کا حصہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "عین الفوقا" عین سلوان اور دیگرمقامات پرہونے والی یہ کھدائیاں پہلی نہیں ہیں بلکہ ماضی میں بھی اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ ان مقامات پرزیرزمین کئی سرنگیں کھود چکا ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن نے صہیونی حکام کی جانب سے شروع کی گئی ان کھدائیوں کو قبلہ اول کے حوالے سے نہایت خطرناک قراردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کی بنیادوں تلے سرنگیں کھودنے کا سیدھا سیدھا مقصد مسجداقصیٰ کو نقصان پہنچانا ہے۔

درایں اثناء اقصیٰ فاؤنڈیشن سے وابستہ صہیونی سرنگوں پر نگاہ رکھنے والے تجزیہ نگار عبدالرزاق متانی کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کوئی ایک یا دو سرنگیں نہیں ہیں بلکہ سرنگوں کا ایک جال بچھا ہوا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے تازہ شروع کی گئی دونوں سرنگوں کو آخر کار ایک دوسرے سے ملانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں سلوان سے شروع کرکے دیوار براق کے قریب قدیم شہر میں زیرزمین آپس میں مربوط کردیا جائے گا۔ المتانی کا کہنا تھا کہ مراکشی دروازے کی بنیادوں تلے سرنگ کھودنا قبلہ اول کے خلاف سنگین سازش ہے جو کسی بھی بڑے خطرے سے خالی نہیں ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.